ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مغربی بنگال میں رک نہیں رہا ہے سیاسی قتل کا سلسلہ، 24 پرگنہ ضلع میں ایک اور کارکن کی ہوئی موت

مغربی بنگال میں رک نہیں رہا ہے سیاسی قتل کا سلسلہ، 24 پرگنہ ضلع میں ایک اور کارکن کی ہوئی موت

Sat, 22 Jun 2019 23:43:15    S.O. News Service

کولکاتا، 22 جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے کے بعد کئی دن گزر گئے لیکن مغربی بنگال میں مبینہ طور پر سیاسی تشدد اب بھی جاری ہے۔آئے دن ریاست میں مبینہ طور پر سیاسی قتل ہو رہے ہیں۔24 پرگنہ ضلع میں ایک اور سیاسی کارکن کو قتل کر دیا گیا ہے۔یہ کارکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا بتایا جا رہا ہے۔قتل کے بعد علاقے میں کشیدگی کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔شمالی 24 پرگنہ واقع بھاٹپارا میں دو گروپوں کے درمیان ہوئی جھڑپ کے دو دن بعد بھی حالات کشیدہ بنے ہوئے ہیں۔علاقے میں کرفیو لاگو کر دیا گیا ہے۔احتیاطا بھاری تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔اس سے پہلے کل بھاٹپارا میں بی جے پی کارکنوں کی لاشیں پہنچنے کے بعد تشدد بھڑک اٹھا تھا۔بی جے پی کے لیڈر ارجن سنگھ کی موجودگی میں پولیس پر پتھراؤ بھی ہوا تھا۔


Share: